پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی خوشی میں گوگل کا ڈوڈل تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی خوشی میں گوگل کا ڈوڈل تبدیل
پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی خوشی میں گوگل کا ڈوڈل تبدیل

اسلام آباد: پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی خوشی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے جس میں تاریخی فرئیر ہال کی تصویر شامل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے 14 اگست کے روز یومِ آزادی منانے والی پاکستانی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا۔ نئے ڈوڈل کا اجراء گزشتہ شب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا سسٹم شروع 

سب سے پہلے 2011 میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقعے پر ڈوڈل بنانے والے سرچ انجن گوگل نے گزشتہ 11برس میں مختلف رنگا رنگ ڈوڈلز جاری کرکے پاکستان کی آزادی کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کا شیئر 86فیصد سے بھی زائد ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات کی تلاش کیلئے گوگل کو ترجیح دی جاتی ہے۔

انٹرنیٹ پر گوگل کے بعد بڑے سرچ انجنز کی فہرست میں بنگ، بائیڈو، یاہو، یانڈیکس اور آسک کے نام شامل ہیں تاہم دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والے گوگل میں انڈیکس کی گئی معلومات سب سے زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی مفت خبر دینے والا اینڈرائڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرایا جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگا کر عوام کو آگہی دیتا ہے۔

گوگل نے گزشتہ ماہ اینڈرائڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرایا جو زلزلے سے متعلق سرگرمیوں کی جانچ کیلئے فعال اینڈرائڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر استعمال کرسکتا ہے۔ 

Related Posts