پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان
پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان

لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز کے دوران نیزہ بازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں بھی وطن کے نام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کون ہیں؟

دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو نیزہ بازی کا مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل پاکستان لانے کیلئے 50لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں 90 میٹر سے زائد کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتنے اور مختلف ریکارڈز اپنے نام کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو سلیوٹ کرتا ہوں جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور حارث روؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مشہور شخصیات نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

Related Posts