نواز شریف کا معاملہ،سیکیورٹی بانڈ کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh-rasheed
sheikh-rasheed

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے جو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے اس کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر باہر جانے دیا جارہا ہے، کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا کہ فیصلے سے سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ کی اکثریت نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر اجازت دینی چاہیے، کابینہ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے کہا کہ تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد باہر جانے دیا جائے، زر ضمانت کی مالیت العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں کابینہ کا رکن ہوں اور کابینہ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی ، نواز شریف کو کہا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی بانڈ جمع کرائیں تو نام ای سی ایل سے نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی

خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت سمیت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (تقریباً تین ارب 90 کروڑ روپے) اور 1.5 ارب روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Posts