کابل: افغانستان حکومت نے تین طالبان رہنماوں کو مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ عبدالرشید کو رہا کیا گیا ہے۔
تینوں رہنماوں کو 2014 میں افغانستان کی حدود سے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔انس حقانی طالبان کے ڈپٹی چیف سراج حقانی کے بھائی ہیں اور قطر میں امن کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
امریکی فوج نے 2014 میں حافظ عبدالرشید اور انس حقانی کو قطر سے واپس آتے ہوئے بحرین ائر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔اشرف غنی کے اس اعلان کے بعد امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلین مغوی ٹموتھی ویکس کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ کی افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات