کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif started preparing to return home

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت اور ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی گئی ، مشروط منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت میں آج رات ساڑھے 9 بجے دوبارہ ہوگا،کابینہ ذیلی کمیٹی ساڑھے 9 بجےاس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔

اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے سیکیورٹی بانڈز مانگے جائیں گے، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی، کابینہ کے اجلاس کے دوران کوئی بھی اہم معاملہ کسی بھی وقت ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب

اس سے قبل نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وکیل منور دُگل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے اور قانونی پہلوؤں پر دلائل دیئے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق تین رپورٹس پیش کیں، میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام اجلاس میں مکمل ریکارڈ ساتھ نہیں لائےجس پر کمیٹی نے اجلاس ڈھائی بجے تک ملتوی کیا اور نیب کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح مؤقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نواز شریف کے وکلاء سے ان کی واپسی کی تاریخ مانگ لی، اس کے علاوہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کی ضمانت کے طور پر کچھ اثاثے بھی رکھیں، رات ساڑھے نو بجے کے اجلاس میں نوازشریف کے وکلاء کمیٹی کو جواب دیں گے۔

Related Posts