سعودی عرب، عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب، عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم
سعودی عرب، عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ رواں سال عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو کرونا ویکسینیشن لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے، اب کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے زائرین کو بھی مسجدالحرام و مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ یہاں آنے والوں کے لیے یہ شرط ہے کہ آنے والے زائرین خود کورونا سے متاثرہ نہ ہوں اور نہ ہی کسی متاثرہ شخص سے انھوں نے رابطہ کیا ہو۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نئےعمرہ سیزن میں 3 دن کے اندر 6 ہزار سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا۔

واضح رہے اس سال دنیا بھرمیں اب تک 20 ہزار سے زائد عمرہ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

Related Posts