لاہور، وزیر اعظم کی دعوت پر اتحادی سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، وزیر اعظم کی دعوت پر اتحادی سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
لاہور، وزیر اعظم کی دعوت پر اتحادی سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اتحادی سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) سمیت اتحادیوں کے حکومت برقرار رکھنے یا جنرل الیکشن کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل پنجاب کے 20 حلقوں میں سے 15 تحریکِ انصاف کے نام رہے جس نے ضمنی انتخابات میں نمبر گیم پوری کرکے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی پر نگاہیں جما لی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

پنجاب اور وفاق میں حکومت کو بچانے کیلئے اتحادیوں کے مابین حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے اتحادی سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

وزیر اعظم کی دعوت پر اتحادی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں ملکی صورتحال اور معاشی مسائل سمیت اہم امور پر گفتگو اور مشاورت کی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کی جیت کے بعد حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اکثر اراکین کی حمایت سے محروم ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وزارتِ عظمیٰ صرف اسلام آباد میں برقرار رہ گئی ہے۔ رواں ماہ کی 22 تاریخ تک پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔ 

 

Related Posts