نئے بھارتی صدر کا انتخاب، دروپدی مرمو اور یشونت سنہا مدِ مقابل، ووٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے بھارتی صدر کا انتخاب، دروپدی مرمو اور یشونت سنہا مدِ مقابل، ووٹنگ جاری
نئے بھارتی صدر کا انتخاب، دروپدی مرمو اور یشونت سنہا مدِ مقابل، ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا مدِ  مقابل آگئے۔ ملک کے 16صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہِ راست مقابلہ جاری ہے۔ صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ اور بھارتی صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے، بھارتی صوبے ریاستیں کہلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو فارغ کر دیا

بھارتی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کیلئے ضروری تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں جبکہ صدارتی انتخاب الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے منتخب اراکین اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔

قانون کے مطابق صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جارہا ہے جس میں کوئی پارٹی وہپ جاری نہیں کرے گی۔ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی (راجیہ سبھا) کے سیکریٹری جنرل پی سی رام رمیش کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو بہتر انداز میں چلانے پر زور دیتی ہیں۔ تمام پارٹیاں تعاون کرتی ہیں لیکن وزیر اعظم نریند مودی خود موجود نہیں۔

رام رمیش نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس پر بحث کیلئے آل پارٹیز اجلاس شروع ہوا اور وزیر اعظم معمول کے عین مطابق حاضر نہیں ہیں۔ کیا یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے؟واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کیلئے 37 مبصرین کا تقرر کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 30ہے۔

 

Related Posts