کیف:یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ انہوں نے پراسیکیوٹر جنرل کو بھی ملازمت سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے فوجی کارروائی کے دوران یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو انٹیلی جنس ایجنسی (ایس بی یو) اور پراسیکیوٹر جنرل آفس پر بغاوت کا شبہ تھا جس کے باعث اہم ترین اداروں کے سربراہوں کو برطرف کیا گیا۔
پیوٹن یوکرینی شہریوں کو روسی شہریت دینے کیلئے تیار