پنجاب کے ضمنی انتخابات سے دور رہیں، شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف سے متعلق مریم نواز کے ٹوئٹ پر پوری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، شیخ رشید
ارشد شریف سے متعلق مریم نواز کے ٹوئٹ پر پوری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کے روز اسٹیبلشمنٹ کو اتوار کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے ”دور رہنے” کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کل اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی۔

شیخ رشید نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں متنبہ کیا کہ ”اگر پی ٹی آئی کا راستہ روکا گیا تو یہ ملک ایک ایسی آگ کا مشاہدہ کرے گا جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ان سے الیکشن سے دور رہنے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ قوم کسی قسم کی دھاندلی یا دھونس برداشت نہیں کرے گی۔ آپ کو کل کے الیکشن میں ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں،“۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ ”آج میں اسٹیبلشمنٹ سے ایک بہت اہم بات کہنا چاہتا ہوں۔ کل ایک بہت اہم دن ہے۔ میں نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا الیکشن نہیں دیکھا،”۔

پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے مجوزہ سنگین غداری کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشید نے حکومتی عمل کو ”احمقانہ” قرار دیا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ”یہ سپریم کورٹ کا ایک اضافی نوٹ ہے۔ فیصلہ نہیں۔ ان لوگوں میں عقل کی کمی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،عمران خان

اپنے انتباہ کو جاری رکھتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر قوم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ووٹ دیتی ہے، تو پارٹی کی راہ میں ”کوئی رکاوٹیں پیدا نہیں ہونی چاہئیں ” اور نتیجہ ”قبول کرنا ہوگا”۔

Related Posts