پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ کا اختتام ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کا اختتام ہوگیا
پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کا اختتام ہوگیا

پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی ویب سیریز مس مارول کا اختتام ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ویب سیریز اپنی پہلی قسط کے ساتھ ہی کافی مقبول ہوئی جس میں پاکستان کے شہر کراچی کے بھی کچھ مقامات کو دکھایا گیا جس میں تین تلوار شامل ہے۔

ویب سیریز کا کردار کمالہ خان سب کو بہت زیادہ پسند آیا۔ شو میں حجاب پہننے کے مقصد کو بھی بہت اچھے سے بیان کیا گیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ دنیا کو پہلی بار خاص طور پر ہالی ووڈ میں اسلام کو مثبت طور پر دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب سیریز مس مارول کی پہلی قسط 8 جون 2022 کو نشر ہوئی تھی اور 13 جولائی کو اِس سیریز کا اختتام ہوا۔ ویب سیریز کی کہانی کمالہ خان نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہے۔

ویب سیریز کی کاسٹ میں ارمیس نائٹ، میٹ لِنٹز، ساگر شیخ، ریش شاہ، موہن کپور، فرحان اختر، نمرہ بوچا، مہوش حیات، ثمینہ احمد، زینوبیا شراف، یاسمین فلیچر، ٹریوینا اسپرنگر، لوریل مارسڈن، لیتھ نقلی، عذرا عثمان اور فاضل خان شامل ہیں۔

مس مارول پاکستان بھر کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر دکھائی جارہی ہے۔ اس کی آخری دو اقساط 15 جولائی کو پیش کی گئیں۔

Related Posts