لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی مزید 1.38 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 2 روپے 54 پیسے، باسمتی چاول ایک روپے 35 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لہسن 2 روپے 51 پیسے، دال مونگ 1 روپے 22 پیسے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67 پیسے، مٹن 3 روپے 33 پیسے ، بیف ایک روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟