انتخابی مہم کا وقت ختم، پنجاب میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخابات: کون کہاں جیت رہا ہے؟
ضمنی انتخابات: کون کہاں جیت رہا ہے؟

لاہور:پنجاب میں ضمنی الیکشن کل ہونگے، انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب ہی ختم ہوگیا۔ اتوار کے روز 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ گزشتہ روز حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے لاہور اور ملتان میں جلسے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور اور فیصل آباد میں عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کیا۔ الیکشن مہم کا وقت گزشتہ شب 12 بجے ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی تمام جماعتوں پر جلسے جلوس، کارنر میٹنگز اور ضمنی انتخابات کے متعلق دیگر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور اور ملتان کے 5 حساس حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران 5 مخصوص حلقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

خط میں الیکشن نے ضمنی انتخابات کے دوران بد امنی کے خطرے کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس کی تعداد اور فلیگ مارچ بڑھانے کی درخواست کی۔

 

Related Posts