اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، غیر اخلاقی مواد، بلیک میلنگ اور کردار کشی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا اور ایسے جرائم کے ذریعے شہریوں کی ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محمد طاہر رائے، قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف اور دیگر حکام شریک تھے۔
وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت جلاس میں ہراسگی اور کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنے کے معاملے پر پیکا (پی ای سی اے) 2016 میں ضروری ترامیم لانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو سوشل میڈیا پر ہراسگی، کردارکشی اور توہین آمیز مواد روکنے کے لیے قانون سازی اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے گا۔
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار