کراچی: شوبز انڈسٹری کے آنجہانی اداکار عابد علی کی صاحبزادی رحمہ علی نے اپنی درد بھری کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ رحمہ علی نے کہا کہ کچھ عرصے قبل وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں، جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا پاتی تھیں اور اُن کی غذائی نالی اور پیٹ میں شدید درد رہنے لگا تھا۔
رحمہ علی نے کہا کہ اُن کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ انھیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا، جس نے کہا کہ اُن کی اینڈواسکاپی ہوگی۔
جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کہانی شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے خود کو ڈپریشن اور ہرقسم کی پریشانی سے دور رکھیں کیونکہ اُس سے آپ کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔
عائزہ خان تنقید برداشت نہ کرسکیں، کمنٹ سیکشن کو بند کردیا