اداکارہ رحمہ علی نے اپنی درد بھری کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ رحمہ علی نے اپنی درد بھری کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی
اداکارہ رحمہ علی نے اپنی درد بھری کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے آنجہانی اداکار عابد علی کی صاحبزادی رحمہ علی نے اپنی درد بھری کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ رحمہ علی نے کہا کہ کچھ عرصے قبل وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں، جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا پاتی تھیں اور اُن کی غذائی نالی اور پیٹ میں شدید درد رہنے لگا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahma Ali (@rahmaaliofficial)

رحمہ علی نے کہا کہ اُن کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ انھیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا، جس نے کہا کہ اُن کی اینڈواسکاپی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کہانی شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے خود کو ڈپریشن اور ہرقسم کی پریشانی سے دور رکھیں کیونکہ اُس سے آپ کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ خان تنقید برداشت نہ کرسکیں، کمنٹ سیکشن کو بند کردیا

رحمہ علی نے مزید کہا کہ سب کو یہی مشورہ دونگی کہ وہ اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو تلاش کریں کیونکہ اِس سے ذہنی سکون حاصل ہوگا اور آپ صحت مند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ رحمہ علی نے بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کوک اسٹوڈیو جوائن کیا اور 2014 میں ڈراموں اور فلموں کے لیے کئی گانے گائے۔

Related Posts