ملک کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد
وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، کراچی آمد پر انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم بارڈرز کی حفاظت میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے، نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، نیول اکیڈمی دوست ممالک کو بھی ٹریننگ فراہم کررہی ہے دوست ممالک کے کیڈٹ اپنی افواج میں مہارت کا مظاہرہ کرینگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کمشننگ ملک کی دیگرخواتین کیلئے مثال ہوگی اور خوشی ہے کمشننگ پریڈ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اور مڈشپ مین کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے میں ایم کیو ایم اور ن لیگی وفد سے ملاقات کرینگےاور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

Related Posts