اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے۔
کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ