ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت ودلکش اداکارہ کرینہ کپور خان خود کو بڈھی کہنے والوں پرسخت برہم ہوگئیں۔
حال ہی میں کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں پر اُن کی ایک تصویر پر مداح نے انھیں بڈھی کہہ دیا۔
اس تبصرے پر کرینہ کپور نے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔‘
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
کرینہ کپور نے یہ بھی لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے۔‘
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہاں! ہم بڑے ہیں اور سمجھدار ہیں لیکن کیا تم بے نام، بے چہرہ، بے عمر ہو؟ اور آپ کے لوگ بھی ہیں۔‘
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟