قومی شاہراہ پر دومختلف ٹریفک حادثات میں14افرادجاں بحق ، 20زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five mourners die in bus-trawler collision near Hyderabad

نیوسعیدآباد:قومی شاہراہ پر دومختلف ٹریفک حادثات میں14افرادجاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

نیوسعیدآباد کے قریب نیشنل ہائی وے گوٹھ پیر بخش کھوسو کے مزدور رکشہ پر کام کیلئے جارہے تھے کہ نوابشاہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے رکشے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5افراد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے۔

خوفناک حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیوسعیدآباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو نیوسعیدآباد اسپتال جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی

پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر نیوسعیدآباد کے قریب پیش آیا، قومی شاہراہ کاایک ٹریک ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا جبکے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔مکینوں کا کہناہے کہ موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے مٹیاری ضلع بھر میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔

دوسری جانب خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ ڈرائیورموقع پرہی طاہرجاں بحق جبکہ17مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ڈرائیور اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts