پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز
پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز

لاہور: پاکستانی ڈاکٹروں نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغازکردیا۔

ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی لاہور کے شیخ زاید اسپتال میں بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا اور تین روز میں پانچ کامیاب آپریشن کیے گئے۔

طبی ماہرین شیخ زید اسپتال میں دل کا آپریشن چھوٹا سا کٹ لگا سینہ کھولے بغیر کر کررہے ہیں،دل کی شریانیں بند ہوں تو عام طورپر اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعے شریانیں تبدیل کی جاتی ہیں اور مریض 3 ماہ بعد معمول کی زندگی میں لوٹ آتا ہے۔

آپریشن کا نشان بھی معمولی سا اور اسپتال میں داخل رہنے کا دورانیہ بھی نہایت کم ہے۔5 گھنٹے کے آپریشن میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر فیاض حیدر کے مطابق معمولی کٹ کے ساتھ دل کا آپریشن کا طریقہ کئی سال پرانا ہے تاہم ماہرین اس طریقہ کو ماہرین جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ ٹوبیکو فری کے عنوان سے تقریب،بڑی تعداد میں سگریٹس اور شیشہ تلف

جدید طریقے سے آپریشن کرانے والے مریض بہت خوش ہیں۔ جدید طریقہ علاج سے آپریشن کے دوسرے دن مریض چلنا پھرنا شروع کردیتاہے۔مریضوں کا کہنا ہے کہ اس جدید آپریشن کا احساس ہی نہیں ہوا۔

Related Posts