سپریم کورٹ میں پیر کو پر امن احتجاج کے لیے پٹیشن دائر کرینگے: عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ میں پیر کو پر امن احتجاج کے لیے پٹیشن دائر کرینگے: عمران خان
سپریم کورٹ میں پیر کو پر امن احتجاج کے لیے پٹیشن دائر کرینگے: عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکومت کیخلاف ضرور نکلیں گے۔سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر والے دن سپریم کورٹ میں پٹیشن لیکرجائیں گے،

سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج اس لیے کیا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانیں گے، 26سال ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے کبھی پرتشدد مظاہرے نہیں کیے۔

پاکستان کے منتخب وزیراعظم کوسازش کے ذریعے ہٹایا گیا، 6 ہفتے میں سازش کا پتا چل گیا۔ ہماری واحد جماعت جس کا کوئی عسکری ونگ نہیں، باہرکی سازش ثابت ہوگئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی سازش ثابت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 30 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کر رہی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بے نقاب ہوچکی ہے، ہم آزاد خارجہ پالیسی دینا چاہتے تھے اس لیے میرے خلاف سازش ہوئی، انہوں نے اپنے آقاؤں کے خوف کی وجہ سے روس سے سستا تیل نہیں لیا، بھارت آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امریکا کا سٹرٹیجک ہونے کے باوجود ماسکو سے سستا تیل لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری کے لیے کارکنوں کوہدایت کردی ہے۔ہمارے خلاف گلوبٹ کواستعمال کیا گیا،اس بارتیاری سے آئیں گے، یہ مافیا ہے یہ پہلے لوگوں کوخریدتے اگر نہ مانے تو پھر بلیک میل کرتے ہیں، یہ وہ مافیا ہے جس کو سپریم کورٹ نے سیسلن مافیا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جان قربان کردوں گا ان کوتسلیم نہیں کریں گے۔ میں نے چھ دن کا وقت دیا تھا، ہم نے اپنی پوری تیاریاں شروع کردی ہیں۔سب سے بڑا سزا یافتہ مجرم پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، باپ، بیٹے کو ایف آئی اے کے 24 ارب کے کیس میں سزا ہونا تھی، ہم ان دونوں باپ، بیٹے کوتسلیم نہیں کریں گے۔

برطانیہ میں کسی نے کوئی کینٹنر نہیں لگایا اور چھاپے مارے گئے تھے، چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف پی ٹی وی کا فراڈ کیس میرے خلاف بنایا گیا، اسلام آباد میں درختوں کوآگ لگا کر ہم پرالزام لگایا گیا۔ آج سے سب کومارچ کی تیاری پرلگادیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیر والے دن پیٹیشن لیکرجائیں گے، سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں، عراق جنگ کے خلاف برطانیہ میں 20 لاکھ لوگ باہرنکلے۔

Related Posts