وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف آج قوم سے خطاب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے خطاب میں قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ اچانک کیوں ختم ہوا؟

واضح رہے کہ حکومت نےسرکاری آٹے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔ آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا،پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30 روپے مہنگا ہوگا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے، عمران خان کے فارمولا پر جاؤں تو پٹرول 205 روپے لیٹر ہو جائے گا۔

Related Posts