پسوڑی گانے پر انگریز کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پسوڑی گانے پر انگریز کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
پسوڑی گانے پر انگریز کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: آج سے 3 ماہ قبل علی سیٹھی کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں شے گل کے ہمراہ اپنے گیت پسوڑی کی ویڈیو میں نظر آئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر پسوڑی کے چرچے جاری ہیں۔

جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنائی وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہوئی، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب انجوائے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

بھارت کے بعد پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کے دیگر ممالک میں بھی چرچے شروع ہوگئے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک انگریز کی پسوڑی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو کہ ویڈیو میں انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ڈانس کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا گلوکار علی سیٹھی اور شے گل نے گنگنایاتھا۔ اس گانے سے شے گل نے گلوکاری کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اُن کا معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی کورونا وبا سے بچاؤ کے پیش نظر ایک گانا منزل ریلیز ہوا۔