شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، دو فوجی جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، دو فوجی جوان شہید
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، دو فوجی جوان شہید

راولپنڈی: کے پی کے کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملہ کیا جب کہ پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ”شدید فائرنگ کے تبادلے” کے دوران، دو فوجی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

شہید فوجیوں کی شناخت لوئر دیر کے رہائشی 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور ایبٹ آباد کے رہائشی 23 سالہ سپاہی رحیم گل کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts