اسلام آباد: ڈولی نامی ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے چکر میں اسلام آباد میں موجود مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ لگادی۔
حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کے الزامات کی تردید کر رہی ہیں۔
ٹک ٹاکر اسی جگہ پر موجود ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی پچھلی ویڈیو بنائی تھی، اُن کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیں:مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کون ہے؟