گمشدہ دُعازہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گمشدہ دُعازہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد
گمشدہ دُعازہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی دُعازہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورنے دُعا زہرا کا اپنے والد اور کزن کے خلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ کیس کی سماعت کے دوران مقامی عدالت نے کہا کہ دُعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا، کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دُعا زہرا کے میڈیکل کے لیے کراچی کے تفتیشی افسر نے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دُعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت، نکاح نامہ جعلی نکلا، ملزم گرفتار

سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ریمارکس دیے کہ دُعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

مقامی عدالت نے کیس کو 3 بار انتظار میں رکھ کرخارج کرتے ہوئے کہا کہ باربار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

دوسری جانب گزشتہ روز دُعازہرہ کے والد کی جانب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سندھ پولیس نے کیس میں بڑی تحقیقات کی ہیں، جس دوران انہوں نے یہ دریافت کیا ہے کہ دُعا زہرہ کا نکاح نامہ جعلی ہے۔

پولیس نے جعلی نکاح نامے کے دو گواہان میں سے ایک گواہ اصغر علی کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اُس کو اس وقت تک تحویل میں رکھیں گے جب تک باقی ملزمان گرفتار نہیں ہوجاتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کو اب سندھ لیکر جائینگے جہاں پر اس کا مزید ریمانڈ کیا جائے گا اور وہاں پر اس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

Related Posts