سی پیک کے پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک کے پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کردیا
سی پیک کے پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کردیا

لاہور: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پہلے 720 میگا واٹ کے پہلے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے بعد ٹرائل آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 4 یونٹس میں سے 2 ٹربائنز نے آزمائشی بنیادوں پر کام کا آغاز کرتے ہوئے 360 میگا واٹ بجلی کی پیداوار دینا شروع کردی۔منصوبے کا غیر سرکاری کمرشل آپریشن جون میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں مالی سال میں بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7فیصد اضافہ

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چاروں یونٹ 25 جون تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ آئندہ دنوں میں تیسرا اور چوتھا یونٹ آزمائشی آپریشن کا آغاز کریں گے۔ 30 جون کو وزیر اعظم شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ایک سرکاری اہلکار نے ہفتے کے روز پاکستانی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 10 روز میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تیسرا یونٹ چلنا شروع ہوجائے گا۔ 15 جون تک چوتھے یونٹ سے آزمائشی پیداوار ہوگی۔

گفتگو کے دوران مذکورہ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام یونٹ 25 جون تک غیر سرکاری بنیادوں پر کمرشل آپریشن کا آغاز کریں گے۔ قبل ازیں کروٹ پراجیکٹ کو اگست تک کام کا آغاز کرنا تھا، تاہم منصوبے کی رفتار تیز کردی گئی تھی۔

 

Related Posts