شرمین عبید چنائے کا موسمیاتی تبدیلی کے پاکستانی ہیروز منظرِ عام پر لانیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرمین عبید چنائے کا موسمیاتی تبدیلی کے پاکستانی ہیروز منظرِ عام پر لانیکا اعلان
شرمین عبید چنائے کا موسمیاتی تبدیلی کے پاکستانی ہیروز منظرِ عام پر لانیکا اعلان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے موسمیاتی مسائل تشویشناک مناظر پیش کر رہے ہیں۔ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی پر ہیروز کو منظرِ عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں شرمین عبید چنائے نے موسمیاتی تبدیلی پر فلم اور کتابی سیریز شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلموں میں اپنی پہلی اشاعت کیلئے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی جج نے پاکستانی طالب علم کو اپنے گھرمدعو کرلیا

معروف فلمساز شرمین عبید چنائے نے مزید کہا کہ رومانہ حسین کی تصنیف کردہ یہ کتاب ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے 14 ہیروز کو پیش کرتی ہے جو اپنے معاشرے میں تبدیلی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے کہا کہ رومانہ حسین کے آگہی پروگرام موسمیاتی تبدیلی کے جنگجوؤں کے شوق کو مہمیز دے رہے ہیں۔ 

کتاب کی تقریبِ رونمائی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کے ہمراہ ایک تقریب میں کی گئی جس میں پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گلمور بھی شریک ہوئے۔ رومانہ حسین بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

ماضی میں مشہورومعروف ماہرِ تعلیم رومانہ حسین نے بچوں کے ادب پر بہت کام کیا اور 60 سے زائد کتب شائع ہو کر قارئین کے ہاتھوں تک پہنچ چکی ہیں۔ اِس بار انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو موضوع بنایا ہے۔

کتاب کیلئے منتخب کیے گئے 14 موسمیاتی تبدیلی کے ہیروز میں وہ مردو خواتین شامل ہیں جنہوں نے بحران کے خاتمے کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیا اور بہترین نتائج کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ کتاب اور فلمیں ملک بھر کے اسکولوں اور لائبریریوں کیلئے مفت ہوں گی۔ کتاب کی نقل حاصل کرنے کیلئے درخواست ایس او سی فلمز ڈاٹ کام سے کی جاسکتی ہے۔ 

Related Posts