کراچی: کراچی میں سُپر ہائی وے کے نادرن بائی پاس پر شہباز گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش مبینہ طور پر گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکی گئی ہے، نوجوان نے ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی نشان نہیں، شبہ کیا جارہا ہے نوجوان کو مبینہ طور پر زہر یا کوئی اور نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی۔
مزید برآں ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اولاد نہ ہونے پر والدین نے بیٹے کیخلاف مقدمہ کردیا