کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مزید پڑھیں:پولیس نے سائٹ ایریا فیکٹری میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ڈکیتی کا معمہ حل کردیا