سندھ ہائیکورٹ نے دُعا زہرہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے دُعا زہرہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے دُعا زہرہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ملیرالفلاح سوسائٹی سے اغواء ہونے والی دُعا زہرہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق والد کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دُعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دُعا زہرا کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق والد کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے دُعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او الفلاح کو دعا زہرا کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور پراسکیوٹر جنرل سندھ و دیگر کو 19 مئی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دُعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کرائیں، تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے خوف سے ماں نے بچی کو مسجد کے دروازے پر چھوڑ دیا

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 16 اپریل کو ایک بجے میری اہلیہ نے بتایا کہ ہماری بیٹی دعا زہرا لاپتہ ہے۔ الفلاح تھانے جاکر دعا زہرا کے اغواء کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کرایا، کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تا حال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔

مزید برآں درخواست میں کہا گیا ہے کہ انھیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ظہیر احمد نے دُعا زہرا سے شادی کرلی ہے، تاریخ پیدائش کے وقت نکاح کے وقت دُعا زہرا کی عمر 14 سال تھی، کم عمری کی شادی جرم ہے کو چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت جرم ہے، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی دُعا زہرا کی عمر 13 سال بنتی ہے۔

Related Posts