حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں 2.33 فیصد تک کی کمی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

national saving sheme
حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں 2.33 فیصد تک کی کمی کردی

کراچی: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں 2.33 فیصد تک کی کمی کردی ہے، شرح منافع میں کمی کا اطلاق یکم نومبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیاگیا اور شرح منافع میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت ڈیفنس سرٹیفیکٹ پرشرح منافع میں2.33فیصد کمی کی گئی اور ڈیفنس سرٹیفیکیٹ کا نیا ریٹ 10.68 فیصد ہوگیا ہے جبکہ بہبوداورپینشن پرشرح منافع میں 2.28 فیصدکی کمی کی گئی ہے۔بہبوداورپینشن پرشرح منافع 12.48 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی پاکستان میں رہی۔رپورٹ

ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر 2.04 فیصد کمی سے شرح منافع 10.92 فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 1.07 فیصد کمی سے 11فیصد اور سیونگ اکائونٹ پر 2.05 فیصد کمی سے شرح منافع 8.20 فیصد ہوگیا ، شرح منافع کا اطلاق یکم نومبر سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

دوسری جانب ستمبر 2019 میں قومی بچت اسکیموں کی سرمایہ کاری میں 134فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قومی بچت اسکیموں میں مجموعی سرمایہ کاری 82ارب 80کروڑروپے رہی۔

گزشتہ سال کے ستمبر میں قومی بچت اسکیموں کی مجموعی سرمایہ کاری 35ارب روپے رہی تھی، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق قومی بچت اسکیموں میں رواں مالی سال 97ارب 67 کروڑ روپے کے سرمایے کا انخلاریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری کے انخلا کی وجہ بانڈزکی فروخت ہے، حکومت نے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے 40ہزار والے نان رجسٹرڈ بانڈز کو معطل کیا تھا۔

Related Posts