ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی اُنچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی
ڈالر کی اُنچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی

کراچی: عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد سے کاروبار مسلسل مندی کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے میں فروخت ہوتا رہا بعد ازاں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، 1 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 189 روپے 84 پیسے پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط سے قبل ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 190 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے بھی زیادہ فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل پھر آگئے، ٹریڈنگ کے آغاز پر 145 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم جس کے بعد انڈیکس میں 565 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 937 کی سطح پر آگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو بری صورتحال سے دوچار کردیا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts