سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کی تردید کردی
سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کی تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) آصف سعیدکھوسہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس جناب جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، نہ ہی کبھی ہوا کرتا تھا۔

اپنے بیان میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میرے نام سے منسوب کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجاری کردہ کوئی بھی پیغام بالکل جعلی اور بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل کیے گئے جعلی ٹوئٹر پیغام میں سابق چیف جسٹس سے یہ بات منسوب کی گئی کہ جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ فوج نے ایک دلدل تیار کی۔

جعلی ٹوئٹر پیغام میں سابق چیف جسٹس پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ فوج کی تیار کردہ دلدل سے عمران خان کو نکال کر پی ڈی ایم جماعتوں کو اتار دیا گیا۔

گزشتہ روز جعلی ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ دلدل میں اترے ہوئے پی ڈی ایم رہنما دلدل سے نکلنے کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں اور دلدل ان کو نگلتی ہی جا رہی ہے۔ اور باہر کھڑے جنرل باجوہ اور عمران خان ہنس رہے ہیں۔ 

Related Posts