نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ اور بل گیٹس کورونا کا شکار، دونوں قرنطینہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ اور بل گیٹس کورونا کا شکار، دونوں قرنطینہ
نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ اور بل گیٹس کورونا کا شکار، دونوں قرنطینہ

برسلز / واشنگٹن: نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا کا شکار ہو گئے، دونوں شخصیات نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو سربراہ اسٹولٹن برگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیشن کے باوجود اسٹولٹن برگ کے کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق

سربراہ نیٹو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسٹولٹن برگ کورونا کی معمولی علامات کا شکار اور تندرست ہیں۔  بیلجیئم حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ رہیں گے۔

ترجمان نیٹو کا کہنا ہے کہ اسٹولٹن برگ سربراہ کی حیثیت سے نیٹو کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں گھر سے نبھائیں گے اور نیٹو وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ویڈیو لنک سے شرکت کرینگے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آیا ہے۔ میرے اندر کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس نے مزید کہا کہ میں کورونا کے علاج کیلئے ماہرین کی رائے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، جب تک کہ صحت یاب نہ ہوجاؤں۔ 

قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی اور دُنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر اپنی لکھی گئی کتاب کے متعلق بتایا تھا۔ 

 

Related Posts