سپریم کورٹ گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹس لے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا
عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے رات گئے ایک نوٹیفکیشن میں، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیراعظم کے مشورے کو مسترد کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے گورنرکو ہٹا دیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ درآمد شدہ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار اور افراتفری پھیلا رہی ہیں۔ ”پہلے، ایک مجرمانہ کٹھ پتلی کو صوبے پر بطور وزیر اعلیٰ گھوسٹ الیکشن کے ذریعے مسلط کیا گیا۔ اب تمام آئینی تقاضوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے صدر کے عہدے کی توہین کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی خاموشی سے دیکھی جا رہی ہے، لہٰذا سپریم کورٹ کو حساسیت کو دیکھتے ہوئے از خود نوٹس لینا چاہیے۔

دریں اثنا، عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی حکومتوں کی جانب سے ہٹائے جانے کے باوجود عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو ”غیر آئینی” قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل تعینات

ایک ٹویٹ میں سرفراز چیمہ نے کہا کہ صدر نے ”غیر معمولی” صورتحال کی روشنی میں سمری کو مسترد کر دیا تھا لیکن پھر بھی کابینہ ڈویژن نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئینی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Posts