نواز شریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج، رہائشگاہ جاتی امراء منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ، رہائشگاہ منتقل کر دیا گیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو 16روز کے بعد سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس کی بجائے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے لئے انتہائی نگہداشت یونٹ کی طرز پر خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی ایمبولینس اسپتال سے باہر آتے ہی کارکنوں نے شیر شیر کے نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد مریم نوازبھی اپنے والد کے ہمراہ اسپتال سے اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہو گئیں ۔

علاج معالجے کے لئے قائم میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز نواز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا اور مستقبل میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو انہیں دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر ) محمدصفدر سمیت دیگر اہل خانہ بھی موجو دتھے۔ نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایمبولینس کے ذریعے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز 2 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رِہا

نواز شریف کی ایمبولینس اسپتال سے باہر آتے ہی کارکنوں نے شیر شیر کے نعرے لگائے او رپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر کارکنوں نے ان کے ہمراہ روانہ ہونے والی مریم نواز کے حق میں بھی نعرے لگائے او ران کی گاڑی پر بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ نواز شریف اوردیگر اہل خانہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جاتی امراء پہنچایا گیا جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نوازشریف کے علاج کے لئے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)قائم کردیاگیاہے ۔نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ڈاکٹرز نے مریم نوازشریف کو والد کی صحت کی بناء پر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی سی یو میں وینٹی لیٹر(مصنوعی تنفس)اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹس کم ہونے کے باعث انفیکشن ہونے کا شدید خطرہ ہے ۔ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نوازشریف کے لئے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔

ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا ۔آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کی رپورٹ فراہم کردی جس کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوکر 28ہزارکی سطح پر ہیں۔

Related Posts