اسلام آباد:عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معافی، وزارت داخلہ نے صوبوں کا مراسلہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ نے خط پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈپارٹمنٹ کو تحریر کیا، مراسلے کے مطابق صدر پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔
مراسلے کے متن کے مطابق 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا،سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا، ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ فراہم نہ کیے جاسکے، شہری عیدی دینے کیلئے پریشان