مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، سعودی حکام نے متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، سعودی حکام نے متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا
مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، سعودی حکام نے متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی عرب کا پہلا ردِ عمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اُن میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، ذمہ داران کا مستقبل کیا ہوگا؟

مسجد نبوی کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا گیا، بعض افراد نے بدتمیزی کی انتہا کر دی، پوری دنیا کے زائرین کے سامنے اپنے ہی وزراء کا تمسخر اڑایا گیا، دونوں وزراء کو غدار اور چور کہہ کر اُن کا پیچھا کیا گیا۔

مزید برآں رمضان المبارک کے آخری ایام ہونے کے باوجود تماش بین بن کر لوگ اپنے موبائلوں سے ویڈیو بناتے رہے، نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک شخص نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے سر کے بال نوچ لیے۔

Related Posts