سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، احد کی والدہ نے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، احد کی والد نے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، احد کی والد نے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار احد رضا میر کی والدہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکار احد رضا میر کو خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثمرہ رضا میر کی جانب سے بیٹے، احد رضا میر کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی احد رضا میر کی اس ویڈیو میں اُنہیں اداکارہ رمشا خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی انڈسٹری میں کس کو جان سے مارنا چاہتی ہیں؟

خیال رہے کہ جہاں احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس جوڑی میں طلاق کی خبروں کے بعد خاموش ہیں وہیں ثمرہ رضا میر کی بھی سوشل میڈیا پوسٹنگ میں واضح کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ ثمرہ رضا میر کی ہر پوسٹ پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ پوسٹنگ کے بجائے صرف اسٹوریز ہی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب سجل علی آج کل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نت نئی تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں۔

Related Posts