ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، عوام ملک بچانے کیلئے نواز،شہباز کے ساتھ کھڑے ہوں،مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے،مریم نواز
حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی،عوام ملک بچانے کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں۔

این اے 128 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحائف ان کی خاندانی ملکیت نہیں ہیں،ریاست کے تحفے اور ریاست کی مرضی۔

مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو تحائف بیچے وہ ریاست کے ہیں ، عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف 180 ملین میں فروخت کیے ۔

یہ تحائف کا سودا نہیں تھا بلکہ ان دوستانہ تعلقات کا سودا تھا جو پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جب عدالت جواب مانگتی ہے تو کہتی ہیں دوست ممالک کو اعتراض ہوگا۔

مزید پڑھیں:ملک میں 16فیصد مہنگائی کی وجہ عمران خان، جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب

انہوں نے عمران خان خان کی جانب سے رات 12 بجے عدالتیں کھولنے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس وقت اپنے دروازے کھولنے پڑے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت قانون کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی تھی، وزیر اعظم کے دفتر کو بنی گالابنا دیا گیا۔ آپ کے ذاتی ملازمین صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر پنجاب نے آئین سے غداری کی۔

مریم نوازنے صدر عارف علوی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کی حمایت صدر ہونے سے زیادہ ہے تو انہیں عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ملک بچانے کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Related Posts