ملک میں 16فیصد مہنگائی کی وجہ عمران خان، جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 16فیصد مہنگائی کی وجہ عمران خان، جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب
ملک میں 16فیصد مہنگائی کی وجہ عمران خان، جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 16 فیصد مہنگائی کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں، انہیں عوامی سوالات کا جواب تو دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے جامعہ کراچی میں کیے گئے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی ادارے جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ رپورٹ جلد میڈیا کے سامنے آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو تڑیاں لگا رہے ہیں۔ الیکشن عمران خان کی تڑیوں پر نہیں ہوں گے بلکہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے کرانے کا مجاز ہے۔ ملک میں 16 فیصد مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ بھی عمران خان ہی ہیں، انہیں جواب دہ ہونا ہوگا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران کا الزام پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے  کہنا تھا کہ عمران خان نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ بند کردئیے۔ 

Related Posts