لاہور:نا بینا افراد کی جانب سے اپنے مطالبا ت کے حق میں دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی ۔
نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں رات مال روڈ پر گزاری تاہم حکومت یا کسی سرکاری محکمے کا کوئی بھی افسر ان سے مذاکرات کے لئے نہ پہنچا۔
نا بینا افراد کا کہنا ہے کہ ہم معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہیں لیکن حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے لالی پاپ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ملک اب ہم چلائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کی ڈی چوک جانے کی تجویز