اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو جمعرات کے روز انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی رفتار 21 اپریل کو سست رہنے کا اعلان کردیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر توانائی کے مسائل ہیں، پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل کو دوپہر 2 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
ہبل کی نئی تصویر، سائنسدانوں نے 2 ضم ہوتی کہکشاؤں کا نام فرشتے کے پر رکھ دیا
انٹرنیٹ کےمتعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی اے نے کہا کہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بینڈ وتھ کی ضروریات پوری کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال خدمات مہیا کرنے کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صارفین کو انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔
بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمّل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
پورے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی دستیابی معمول کے مطابق رہے گی۔— PTA (@PTAofficialpk) April 19, 2022