مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 93واں روز، عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 93واں روز، عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 93واں روز، عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 93ویں روز جاری کرفیو کے باعث عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم ہیں جبکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کشمیری سیاسی قیادت اور عوام الناس سمیت تقریباً 6300 افراد بھارتی فوج کی حراست میں ہیں۔

وادی کشمیر، جموں اور لداخ کے علاقوں میں بھارتی فوج کے سخت محاصرے، انٹرنیٹ، موبائل اور ٹی وی سمیت تمام ذرائع مواصلات کی معطلی کے باعث بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پری پیڈ موبائل سروس اور دیگر ذرائع ابلاغ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے جس کے باعث مظلوم کشمیری عوام پتھر کے دور میں زندگی بسر کرنےپر مجبور ہیں۔

عوام اور طلباء کی دفاتر اور اسکولوں میں آمدورفت مکمل طور پر بند ہے جبکہ گھروں میں محصور عوام زندگی بچانے کی ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر اشیائے ضروریہ سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر مسلسل کرفیو کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، بھارت کے کرفیو کے باوجود مظلوم کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مشال ملک نے گزشتہ روز  اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نہتے کشمیریوں کو محصور کرنے والی بھارتی فوج خود کو بہادر سمجھتی ہے لیکن لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے مقصد کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیری کرفیو کے باوجود آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔مشعال ملک

Related Posts