وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرکے اپنے تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے وزیر اعظم شہباز کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے تمام معاملات پر یکساں خیالات پر استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے نئے مواقع کے ذریعے تاریخی اور دیرینہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اپنی حکومت کے عزم پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو پاسپورٹ کا اجراء روکنے کی درخواست خارج، 5000 جرمانہ عائد

وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے دونوں ممالک کی ترقی میں کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts