عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش برداشت نہیں کی جائیگی، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف
دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، سی ایم ایچ میں میجر حارث عزیز کی عیادت بھی کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کہ فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے، خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے لاہور گیریژن کے دورہ کے دوران آرمی چیف کا استقبال کیا۔

سپہ سالار نے سی ایم ایچ لاہور کا دورہ کیا، لاہور میں حالیہ واقعہ میں نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی اور کہا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کر لیے گئے، واقعے میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست میں یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثرمقابلہ کرنے کیلئے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے، فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے۔

فوج اورعوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہے، دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیپال کے ساتھ طویل مدتی کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے لاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور معیار کو سراہا۔

Related Posts