کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

کاروباری  ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں قابل قدر تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال تاجروں پر اثر انداز نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز  کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جو اختتام کے وقت تک جاری رہی۔ تجارت کے دوران مثبت رجحان دن بھر برقرار رہا اور مارکیٹ میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کامرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ

مارکیٹ میں 899 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 35000 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ، 341 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس کے بعد مارکیٹ 35 ہزار 277 کی سطح پر بند ہوئی۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی جب آخری روز سرمایہ کاروں نے کاروبار میں آغاز ہی سے دلچسپی ظاہر کی اور مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

Related Posts