رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی نمائش کل سے شنگھائی میں شروع ہو گی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت  کے مقابلے میں رواں سال 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ ملکی برآمدات 7.53 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسی دوران درآمدات کی مالیت میں 19.3 فیصد کمی ہوئی اور رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 15.30 ارب ڈالر رہا۔

ملکی تجارتی خسارے میں اسی عرصے کے دوران 33.5 فیصد کمی ہوئی، خسارے میں مجموعی طور پر 3.9 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جو ماہرینِ معیشت کے نزدیک ایک خوش آئند بات ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا۔حکومت نے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے لئے کام شروع کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے چار سال میں جی ایس ٹی کو مرحلہ وار ختم کرکے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو متعارف کرایا جائے گا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق جلد ہی مسودہ تیار کرکے عام آرہ کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس دوران تمام شعبوں سے منسلک ماہرین کو اس کی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کامرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ

Related Posts